شہباز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، مراد راس

شہباز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، مراد راس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ شہباز حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں پنجاب میں کی گئی لوٹ کھسوٹ کا حساب نام نہاد خادم اعلیٰ کو دینا ہو گا۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ دوسروں سے پیسے واپس لینے کے دعویدار اپنے نو سالہ دورِ حکومت میں خاموش رہے حکومت سے رخصت ہونے کا وقت آیا ہے تو لوٹی دولت کا غم ستانے لگا ہے انہوں نے کہا کہ شریف برادران کو دہرا معیار اور ان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے عوام آئندہ عام انتخاب میں انہیں مسترد کر دیں آشیانہ سکیم میں گھپلوں کے سامنے آنے کے بعد میاں شہباز شریف بھی بڑے بھائی کی طرح اداروں کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اداروں کو مضبوط کرنے کے لئے تحریک انصاف کا ساتھ دیں تاکہ چوروں اور لٹیروں سے ہمیشہ کے لئے جان چھوٹ جائے۔