خدمت گروپ حفیظ سنٹر کے زیر اہتمام رنگا رنگ فیسٹیول

خدمت گروپ حفیظ سنٹر کے زیر اہتمام رنگا رنگ فیسٹیول

  



لاہور (پ ر) یونین خدمت گروپ حفیظ سنٹر نے اپنے تاجران حفیظ سنٹر کے کاروبار کو فروغ دینے کے پیش نظر رنگا رنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا۔ یہ فیسٹیول 2ماہ تک جاری رہا جس میں گزشتہ روز قرعہ اندازی کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس رنگارنگ فیسٹیول میں 13عدد موٹر سائیکلوں کے علاوہ سینکڑوں قیمتی انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لئے حفیظ سینٹر سے تین ہزار روپے تک شاپنگ لازمی قرار دی گئی تھی۔ یونین حفیظ سنٹر نے اپنے پلازہ کے تاجروں کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے اس سے پیشتر متعدد بار ایسے رنگارنگ اور تفریحی اقدامات کئے ہیں جو تمام مارکیٹوں کی یونینز کے لئے ایک مثال ہے۔ اس رنگا رنگ تقریب کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے جن افراد نے دن رات خدمات سرانجام دیں ان میں صدر حفیظ سنٹر محمد فیاض بٹ، جنرل سیکرٹری شیخ فیاض احمد، سرپرست اعلیٰ محمد الطاف، چیئرمین عمران عطاء، فنانس سیکرٹری طارق علی خان، سینئر نائب صدر لالا سیف الرحمان تمیمی، شیخ محمد عثمان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نعمان مغل، سیکرٹری انفارمیشن ملک عمران، جوائنٹ سیکرٹری محمود اعوان، وائس چیئرمین محمد عتیق، عابد علی، عثمان خان، عمار اختر، فاروق بٹ، ارشد چودھری، سید صمد گیلانی، نائب صدر جمشید خان، شاہد بھٹی، محمد اقبال، سجاد بھٹی، سید احمد کاظمی، نوید فیض، نوید عظیمی، طارق عباس، راجہ جاوید، احمد علی، میاں ذیشان یعقوب، کوآرڈی نیٹر علی زین، شاہد بوس، شیخ عامر و دیگر شامل ہیں۔ واضح رہے کہ خدمت گروپ کے گزشتہ چھ سالہ دور میں یونین حفیظ سنٹر نے اپنے پلازہ کے تاجروں کے کاروباری فروغ کیلئے جو خدمات سرانجام دی ہیں اس کی مثال دور دور تک نہیں ملتی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1