پنجاب کے محکموں کو نیب سے مکمل تعاون کرنا چاہیے ، مہرین انور راجہ
لاہور(پ ر)سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس ( ر) جاوید اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے بعض ادارے کرپشن اور منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے، یہ رجحان ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے ایسے عناصر کا بھی مکمل اور تیز احتساب ہونا چاہئے،پنجاب کے محکموں کو نیب سے مکمل تعاون کرنا چاہیے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک طرف پنجاب کے حکمران کہتے ہیں کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور دوسری طرف وہ نیب سے تعاون نہیں کررہے ، عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں آئندہ انتخاب میں دھوکہ دینے والے عناصر کو مسترد کردیں گے ،اورنج لائن ٹرین ،میٹرو بس ،یوتھ فیسٹول کا ریکارڈ پوراملک مانگ رہا ہے نہ جانے یہ ریکارڈ کہا ں ہے ، اگر پنجاب میں تمام منصوبے شفاف انداز میں مکمل ہوئے ہیں تو پھر ان کاریکارڈ کیوں فراہم نہیں کیا گیا ، حکمران ہمت کا مظاہرہ کریں اور یہ ریکارڈ پبلک کردیا جائے ،