اعتماد کارپوریشن نے عمرہ ،زیارات کے بھی سستے پیکیج دینا شروع کر دئیے

اعتماد کارپوریشن نے عمرہ ،زیارات کے بھی سستے پیکیج دینا شروع کر دئیے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ٹریول ٹریڈ کو دھچکا، پاکستانی عمرہ زائرین اور عازمین حج کے بائیو میٹرک کا کنٹریکٹ حاصل کرنے والی دبئی بیس بھارتی کمپنی اعتماد کارپوریشن (پرائیویٹ لمیٹڈ)کی اصلیت سامنے آ گئی ،فنگر پرنٹس کے لیے آنے والوں کو عمرہ پیکج، زیارات،ٹ کٹنگ کے لیے بھی سستے پیکج دینا شروع کر دئیے،عمرہ ایجنٹوں کا شدید ردِ عمل ،وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ،پاکستانی ٹوارزم اور عمرہ انڈسٹریز کو بدنام کرنے اور کاروبار کر تباہ کرنے کی سازش ہے ،اہل پاکستان کے فنگر پرنٹس بھارتی کمپنی کی طرف سے لینا سیکورٹی رسک ہے ،مخصوص بھارتی لابی نے اعتماد کارپوریشن (پرائیویٹ لمیٹڈ )کمپنی میں با اثر پاکستانی ٹریول ایجنٹ کو منافع کا لالچ دے کر پارٹنر بنا لیا ہے ،اعتماد کارپوریشن کی طرف سے عمرہ زائرین کے پاکستان میں لیے جانے والے فنگر پرنٹس کا سعودی ائیر پورٹس پر ریکارڈ بھی نہیں ہے ہر عمرہ زائر کو سعودیہ پہنچنے کے بعد دوبارہ ائیر پورٹس پر فنگر پرنٹس دینے پڑھتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف نوٹس لیں اور اس کمپنی کے مزموم مقاصد کی تحقیقات کروائیں عمرہ کمپنیوں کے نمائندوں کی روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو میں اظہار خیال،سہیل غوری،الحاج مشتاق چٹھہ،حاجی مقبول احمد،ریاض احمد،عباس علی،رائے محمد علی نے بتایا ،پانی سر سے گزر رہا ہے حکومت اس سازش کو سمجھے،پاکستانیوں کو لائنوں میں لگا کر گھنٹوں خوار کرا رہے ہیں سعودیہ میں ان فنگر پرنٹس کا صفر فائدہ بھی نہیں ہے۔

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4