سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اندرونی کشیدگی کا شکار ہے، نثار کھوڑو

سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اندرونی کشیدگی کا شکار ہے، نثار کھوڑو

  



لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر اور سینیئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان اندرونی کشیدگی کا شکار ہے، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی ایک تو اس کے سربراہ دیگر فیصلے کررہے ہیں جو ان کا اندرونی معاملہ ہے جو خود میں متفق نہیں وہ عوام کے لیے نہیں لیکن ذاتی مفادات کی سیاست کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں شہر بینظیر فیسٹیول کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نثار احمد کھوڑو کا مزیدک ہنا تھا کہ نواز شریف چور ثابت ہوچکے، عوام بھلے کسی بھی مسائل میں ہوں لیکن عمران خان شادیاں چھپانے کے چکر میں ہیں، پیپلز پارٹی ہی جمہوریت اور عوام کے حقوق کی علمبردار ہے اور 2018 کے عام انتخابات میں عوام پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاڈلہ عمران خان کس کی گود میں بیٹھ کر اب ترکیبیں کر رہا ہے لیکن اب انہیں کے پی کے میں بھی ناکامی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے آمر پرویز مشرف کو این آر او دے کر ملک سے فرار کروایا اور عمران خان نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم کی حمایت کرکے پہلی غلطی کی اور اب پارلیامنٹ کے خلاف بات کرکے انہوں نے دوسری غلطی کی جس کے لیے ملکی عوام عام انتخابات میں انہیں ووٹ دے کر کسی بھی صورت غلطی نہیں کرے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالفین تعصب پرست ہیں جس کے لیے عوام مخالفین کی تنقید پر توجہ نہ دیں اور پیپلز پارٹی کا ساتھ عوام ہی سے ہے اس کے لیے مخالفین کی تنقید سے ہم پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

نثار ا کھوڑو

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4