فاروق ستار کو بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے پیش کش

فاروق ستار کو بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے پیش کش

  



اسلام آباد (آن لائن)فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان سربراہی سے نکالے جانے کے بعد بڑی سیاسی جماعت کی جانب سے پیش کش کی گئی ، پی ٹی آئی راہنما عمران اسماعیل نے سماجی رابطون کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میرا خیال ہے اب فاروق ستار کو تحریک انصاف میں شامل ہوجانا چاہیے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے اپنے ہی سربراہ فاروق ستار کو عہدے سے برطرف کردیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کے راہنما عمران اسمعیل نے انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی ۔

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4