ٹرمپ کے40 عہدیدارایک سال بعد بھی سیکورٹی کلیئرنس کے منتظر

ٹرمپ کے40 عہدیدارایک سال بعد بھی سیکورٹی کلیئرنس کے منتظر

  



واشنگٹن(صباح نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر کا عہدہ سنبھالے ایک سال سے زائد ہوگیا تاہم ان کی جانب سے تعینات اکثر عہدیدار ایسے ہیں جنہیں اب تک سیکورٹی کلیئرنس نہیں ملی ہے۔ ان میں ان کے داماد جیرڈ کوشنر بھی شامل ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 40کے قریب ایسے افسران اور اہلکار شامل ہیں کہ جو ابھی تک عارضی سیکورٹی کلیئرنس پر کام کررہے ہیں اور ایف بی آئی اے کی جانب سے ان تمام افراد کو مکمل سیکورٹی کلیئرنس نہیں دی گئی ہے ۔ان افراد میں ٹرمپ کے داماد جیرد کوشنر بھی شامل ہیں جبکہ اکثر افراد کا تعلق وائٹ ہاوس سے ہے ۔دوسری جانب جیرڈ کوشنر کے وکیل ایبے لوویل کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کلیئرنس میں تاخیر کوئی غیر معمولی بات نہیں عام طور پر اس میں دو سال کا عرصہ بھی لگ جاتا ہے کیونکہ جیرڈ کوشنر کی مصروفیات ، ان کے بے تحاشا سفر اور دیگر مصروفیات مستقل کلیئرنس میں تاخیر کا باعث ہیں تاہم اس سے ان کی ذمے داریوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4