پاکستان کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات آج ہوں گے

پاکستان کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات آج ہوں گے

ٹورنٹو(آئی این پی ) پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات(آج) پیر کو کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں ہوں گے،وزیر تجارت پرویز ملک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کینیڈا کے درمیان تجارتی مذاکرات (آج) پیر کو ہوں گے وزیر تجارت پرویز ملک مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ وہ کینیڈا کے وزیر تجارت فرانسس فلیپ وزیر زراعت لارنس میکالے اور وزیر امیگریشن احمدحسن سے ملاقات بھی کریں گے جن میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیرتجارت کی ٹورنٹو میں مونٹریال اوراونتاریو کے ایوان تجار ت میں کینیڈا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقات بھی متوقع ہے۔فریقین سمجھتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ باہمی تجارتی حجم بڑھانے کی وسیع گنجائش ہے۔

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4