سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے نئے چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ نہ ہو سکا

سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے نئے چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ نہ ہو سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک کے نئے چیئرمین کی نامزدگی کا فیصلہ نہ ہو سکا، مشاہد حسین سید کے استعفے کے بعد سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ بھی خالی ہو گیا ہے اسی طرح پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون بھی چیئرمین نہ ہونے پر غیر فعال ہو کر رہ گئی ہے مشاہد حسین سید حال ہی میں سینٹ نشست سے مستعفی ہوئے ہیں جس کے باعث سی پیک پارلیمانی کمیٹی اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے عہدے خالی ہو گئے ہیں جبکہ پارلیمانی کمیٹی برائے احتساب قانون کے چیئرمین کا عہدہ بھی ڈھائی ماہ سے خالی پڑا ہے۔