گھناؤنے منصو بو ں کے پیچھے بیرو نی ہاتھ ملوث ہیں،آئی جی خیبرپختونخوا

گھناؤنے منصو بو ں کے پیچھے بیرو نی ہاتھ ملوث ہیں،آئی جی خیبرپختونخوا

ڈیر ہ اسماعیل خا ن (این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخواہ صلاح الدین خان محسودنے کہا ہے کہ ڈیر ہ اسماعیل خان شہر میں امن و امان کی فضا ء کو خراب کر نے کیلئے اسے فر قہ ورا نہ دہشت گر دی کانام دیا جا رہا ہے اس گھناؤنے منصو بو ں کے پیچھے بیرو نی ہاتھ ملوث ہیں علماء کرام اور عوام یکجہتی کا مظا ہر کرتے ہوئے اس تیسر ی قوت کے مذموم ارادو ں کو نا کام بنا نے میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کر دار ادا کریں تا کہ ڈیر ہ اسماعیل خان سے دہشت گر د ی کو جڑ سے ختم کرکے دہشتگردو ں کو بے نقاب کیا جا سکے ۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آر پی آو آفس میں پولیس افسرا ن کے سا تھ منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں انہو ں نے پولیس افسرا ن کو ہدا یا ت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیر ہ اسماعیل خا ن میں سیکور ٹی کومزید موئثر بنا ئیں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گر د وں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا ئے تا کہ ڈیر ہ شہر کا امن بحال ہو سکے بعدازا ں انسپکٹر جنرل پولیس نے اہل تشیع و اہلسنت کے اکا بر ین اور میڈیا کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی اس موقع پر دو نو ں مسالک سے تعلق رکھنے والے اکا بر ین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیا ن کوئی اختلافات نہیں اس دہشت گر دی کے پیچھے تیسری قوت کار فر ما ہے دونوں مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے اکا برین نے اس بات کا عہد کیا کہ ہم شیعہ اور سنی دونوں ایک ہیں اور ہم ڈیر ہ اسماعیل خان میں امن و امان کی فضاء کو قائم رکھنے کیلئے پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ پورا تعاون کریں۔

آ ئی جی خیبرپختونخوا

مزید : صفحہ آخر /میٹروپولیٹن 4