ؒ ٓ چڑیا گھر میں ٹریفک آگاہی کیمپ ، ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کولیکچر دیا

ؒ ٓ چڑیا گھر میں ٹریفک آگاہی کیمپ ، ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کولیکچر دیا

  



لاہور(خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کی ہدایت پر چڑیا گھر میں ٹریفک آگاہی کیمپ جاری، تیسرے روزبھی شہریوں میں پمفلٹ اور تحائف تقسیم کئے جاتے رہے۔تین روزہ ٹریفک آگا ہی مہم کے دوران 11سو سے زائد بچوں میں تحا ئف تقسیم کئے گئے۔ کیمپ میں ٹریفک ایجوکیشن ٹیم نے شہریوں کو ٹریفک آگاہی لیکچر دیا ۔ تیسرے روز کی تقریب میں چیئر مین ٹی آرایس ایف خورشید الزمان خوشحالی اور اٹلس ہنڈ ا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع،ایجوکیشن ٹیم سمیت شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کی طرف سے ون ویلنگ کی حوصلہ شکنی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کے حوالے سے شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ہیلمٹ کے استعمال بارے آگاہی لیکچر دیا گیا۔ مہم کے اختتامی روزشہریوں اور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے آگاہی مہم کو سراہا اور ٹریفک ایجوکیشن ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : علاقائی