بھاٹی گیٹ، 40 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا

بھاٹی گیٹ، 40 سالہ شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا

  



لاہور(خبرنگار) بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 40 سالہ نامعلوم شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات پولیس کواطلاع ملی کہ بھاٹی چوک کے قریب ایک شخص مردہ حالت میں پڑا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو ہلاک ہونے والا شخص شکل و صورت سے نشئی لگتا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

مزید : علاقائی