بھاٹی گیٹ، پرندہ مارکیٹ میں 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بھاٹی گیٹ، پرندہ مارکیٹ میں 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( خبرنگار ) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔تفصیلات کے مطابق بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ میں دکان کے باہر50سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر دکانداروں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی ، بعدازاں ناکامی پر مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی نشہ کا عادی تھا اور نشہ کی زیادتی کے باعث موت واقع ہوئی ہے ۔

مزید :

علاقائی -