غیر ممنوعہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
شیخوپورہ(بیورورپورٹ) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے گاڑیوں کے شیشوں پر بلیک پیپر استعمال کرنے اور غیر ممنوعہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام کی ہدایت پر یہ مہم تین دن جاری رہے گی ۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
جس میں مختصر بریفنگ کے ذریعے عوام کو آگاہ کیا جائے گا ۔
کہ وہ کالے شیشے اور غیر ممنوعہ نمبر پلیٹس کی گاڑیوں پر تنصیب ختم کردیں ، اس مہم کے بعد خلاف ورزی کے مرتکب افراد کی گاڑیوں کے چالان بھی کئے جائیں گے۔