چند ماہ قبل گلا گھونٹ کر نصرت بی بی کو قتل کرنے والے 4ملزمان گرفتار

چند ماہ قبل گلا گھونٹ کر نصرت بی بی کو قتل کرنے والے 4ملزمان گرفتار

لاہور(خبرنگار)انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل گلا گھونٹ کر نصرت بی بی کو قتل کرنے والے4 ملزمان کو گرفتار کرکے8لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل نصرت بی بی کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ کوٹ لکھپت میں درج ہوا۔ واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارکو اس لرزہ خیر واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔ انہوں نے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے ماڈرن تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب وروز محنت کر کے اس وارادت میں ملوث4ملزمان محمد سلیم،منور حسین،شاہد محمود،ریحانہ بی بی کو گرفتار کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ نصرت بی بی نے ہماری معرفت مکان فروخت کیا تھا،اس کے پاس تقریباً8لاکھ روپے تھے جس پر ہماری نیت خراب ہو گئی اور ہم نے نصر ت بی بی کا گلا گھونٹ کرقتل کیااور نعش باگڑیاں علاقہ تھانہ گرین ٹاؤن کے کھیتوں میں پھینک دی ۔ ملزمان کے قبضہ سے نقدی اور متوفیہ کی بالیاں برآمد ہو چکی ہے جو ملزمان نے نصرت بی بی کے گھر سے چوری کی تھیں۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے نصرت بی بی کے قاتل کو گرفتار کرنے پرانچارج ہومی سائیڈ سب انسپکٹررضاقت علی کوتعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی