وزیراعلیٰ کا مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(خصو صی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجا ب محمد شہباز شریف نے مفتی محمد حسین نعیمی مرحوم کی اہلیہ محترمہ اور ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی شہید کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔