سکریپ اکٹھا کرتے ہوئے بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

سکریپ اکٹھا کرتے ہوئے بارودی مواد پھٹنے سے دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)سکریپ اکٹھا کرتے ہوئے بارودی مواد پھٹ جانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔نواحی علاقے ماچھیوال (جھنگ) میں حساس ادارے کے ٹھیکیدار محمد نواز اور انکے ملازم سکریپ اکٹھا کر رہے تھے کہ بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 60سالہ محمد لطیف موقع پر جاں بحق جبکہ ٹھیکیدار نواز اور ایک ملازم صدام شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے موقع پر پہنچ گئے ریسکیو نے دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے جا رہی تھی کہ 12سالہ صدام راستے میں دم توڑ گیا زخمی نواز کا علاج جاری ہے۔