راجہ جنگ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،3ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

راجہ جنگ:جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،3ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

  



راجہ جنگ (نامہ نگار) راجہ جنگ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری، دوست کی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 3 نوجوان اسلحہ سمیت گرفتار ۔ قانون کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔احمد رضا جعفری ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ ۔تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ پولیس اسٹیشن کے انچارج انسپکٹراحمد رضا جعفری نے پولیس نفری کے ہمراہ دوست کی شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں 3ملزمان عاصم ولد ےٰسین ، شہباز ولد نذیر اور محمد حسین ولد فرمائش کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس نے عاصم اور شہباز سے 2عدد پسٹل 30بور جبکہ محمد حسین سے 12بور پمپ ایکشن پکڑ کرموقع سے 12بور اور 30بور کے درجنوں خول بھی قبضہ میں لے لیے ۔تھانہ پولیس راجہ جنگ کے ایس ایچ او احمد رضا جعفری نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ ملزمان اپنے دوست کی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے پولیس نے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے

ان کے خلاف تین مختلف مقدمات نمبری 40/18,41/18,42/18درج کر لیے ہیں ۔انسپکٹر احمد رضا جعفری نے کہا کہ قانون پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کروانا اُن کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے گی قانون کی خلاف ورزری کرنے والوں کے خلاف بروقت اور بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی