ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 2 رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت 2 رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف مقدمات

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت دو رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کا رہائشی رکشہ ڈرائیور عمران تبسم موٹر سائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں ڈیک چلا کر گانے سن رہا تھا کہ تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے اسے منڈی موڑ ننکانہ کے قریب رنگے ہاتھوں پکڑ لیا علاوہ ازیں چک نمبر 5گ ب کا رہائشی عدیل موٹر سائیکل رکشہ پر اونچی آواز میں گانے چلا کر سن رہا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اسے بیری والا چوک ننکانہ کے قریب سے پکڑ لیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے دونوں ملزمان کے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

مزید : علاقائی