پولیس نے ناصر عرف ناصری چور گینگ کے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا

پولیس نے ناصر عرف ناصری چور گینگ کے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا

لاہور(خبرنگار) انویسٹی گیشن پولیس تھانہ گلبرگ نے ناصر عرف ناصری چور گینگ کے2 ملزمان کوگرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے ابرار حسین نیکوکارایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن کو خصوصی ٹاسک دیا۔ جنہوں نے احسان اللہ خان ڈی ایس پی گلبرگ، انچارج گلبرگ سب انسپکٹر خضر حیات معہ ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ٹیم نے صبح شام انتھک محنت کے باوجود تھانہ گلبرگ کے علاقہ سے ناصر عرف ناصری چور گینگ کے 2ملزمان ناصر عرف ناصری،آصف علی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 2لاکھ نقدی،ایک لیپ ٹاپ ،5موبائل فونزبرآمد کر لئے ۔ ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں کے گلی، محلوں میں گھومتے پھرتے اور موقع پا کر واردات کر لیتے ۔دوران تفتیش ملزمان نے 17سے زائد واراتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈ ل ٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارنے ملزمان کی گرفتاری پر ریڈنگ پارٹی کو تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی