پٹرولنگ ہائی وے پولیس نے 86اشتہاریوں سمیت 188ملزموں کو گرفتار کرلیا

پٹرولنگ ہائی وے پولیس نے 86اشتہاریوں سمیت 188ملزموں کو گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبرنگار) پٹرولنگ پولیس اور پنجاب ہائی وے پولیس نے86 اشتہاریوں سمیت188ملزمان گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزمان میں محمد ذیشان، محمد افضل، عقیل، محمد حسین، محمد موسیٰ، شیخ اسلام، صادام، مصطفی، محمد اقبال، ڈاکٹر راحت، محمد عمران، رمضان، ارشد، محمد الیاس، محمد ریاض، منیر حسین، اورمحمد یوسف شامل ہیں۔دریں اثناء پنجاب ہائی وے پٹرولنگ نے منشیات کے56 ملزمان محمد افضل، عمر، عمران، حسین علی، فہد، محمد اجمل، محمد وسیم، سہیل، محمد صادق، محمد عمران، روشن ضمیر، محمد صدیق، تنویر، اصغر، محمد حسین، یوسف، خرم، قلب عباس، محمد ریاض، محمد افضل، نور الحق، محمد ارشد، رفاقت، محسن اقبال، مظہر حسین، اشرف، محمد منیر، نذیر، ذاہد، عبدالرحمان، ریاض، شمشاد اور کنیز بی بی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے777لیٹرشراب،7095گرام چرس، 5 کلو گرام حشیش اور 2130 گرام ہیروئن برآمدکی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 38ملزمان بلال حسین، شکیل، قیصر، محمد حسین، محمد اسلم، عامر، ندیم، قلب عباس، علی حمزہ، تنویر، امتیاز، سلطان، جہانگیر، محمد اعجاز، تصدق رشید، قیصر، محمد عدنان، طاہر، اللہ رکھا، محمد وقاص، یحٰی، محمد شیراز، محمد لطیف، فیاض احمد، لشکر علی، اصغر، مدثر، شمس، طاہر، محمد حسین، محمد عامر اور محمد نعیم کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے30 پسٹل6گن،1 کلیشنکوف، 1 رائفل،1 میگزین،11 کارتوس، اور123گولیاں برآمدکیں اور 2421 مسافروں کو مدد فراہم کی۔پنجاب ہائی وے پٹرول نے مزید کارروائی کرتے ہوئے3 گمشدہ بچوں بلال، محمد حبیب اللہ اور علی رضا کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کردیا۔

مزید :

علاقائی -