پاکستانیوں کو افغانستان سے واپسی کیلئے سرحد پر اجازت کا انتظار
اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی خرابی کی وجہ سے فاٹا کے علاقے میں ملٹری آپریشن شروع ہونے کے بعد عارضی طور پر افغانستان جانیوالے پاکستانی واپسی کیلئے افغان حکومت کی اجازت کا انتظار کر رہے ہیں اور پچھلے کئی دنوں سے پاکستان اور افغان بارڈر کے پاس موجود ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی سر دمہری کی وجہ سے مسئلے کاکوئی حل تلاش نہیں کی جا سکا۔