خان صاحب کتنے تعلیمی ادارے، ہسپتال اور سڑکیں بنائیں؟ سعد رفیق کا سوال

خان صاحب کتنے تعلیمی ادارے، ہسپتال اور سڑکیں بنائیں؟ سعد رفیق کا سوال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( مانیٹر نگ ڈیسک) زرداری نے شہر قائد کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا، کراچی والے لاہور آ کر حیران ہو جاتے ہیں، خان صاحب ایک ارب درختوں کی کہانی نہ سناؤ، بتاؤ کتنے تعلیمی ادارے، ہسپتال اور سڑکیں بنائیں؟ سعد رفیق کا سوال۔صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آصف زرداری نے کراچی کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا ہے، خان صاحب درختوں کی کہانی نہ سنائیں، بتائیں کام کیا کیا؟ عمران خان لڑائی چھوڑیں، اب بڑے ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بات پانامہ کی تھی، نکالا اقامہ پر گیا، ووٹ کا تقدس بحال کرنے کیلئے نواز شریف کی جد و جہد گلی گلی پھیل گئی ہے، اب آدھا تیتر اور آدھا بٹیر نہیں چل سکتا، آج ایک دوسرے کے کام میں مداخلت عروج پر ہے۔