پنجاب پولیس نے25 سال پرانی گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا

پنجاب پولیس نے25 سال پرانی گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(خبرنگار)پنجاب پولیس نے کھٹارہ گاڑیوں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کر لیا۔ آئی جی پنجاب نے حکومت سے آپریشنز و انویسٹی گیشن پولیس کیلئے ایک ارب 5کروڑمانگ لئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس گاڑیوں کی خریداری کو 25 سال سے زائد ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے یہ گاڑیاں اکثر خراب رہتی ہیں۔آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نوازخان کی جانب سے پنجاب حکومت کو ایک ارب پانچ کروڑروپے کے اضافی فنڈزکی فراہمی کے لئے مراسلہ بھجوادیا گیا۔ان فنڈز سے 350 سنگل کیبن ڈالے اور واٹر بروزر سمیت دیگر گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سنگل کیبن ڈالے، آپریشنز اورانویسٹی گیشن پولیس کیلئے خریدے جائیں گے۔ ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے پچھلے سال بھی فنڈز مانگے گئے تھے۔

مزید : علاقائی