صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر ون ویلروں کی بھرمار، 6 زخمی

صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں پر ون ویلروں کی بھرمار، 6 زخمی

  



لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات میں ون ویلنگ کے سلسلہ میں تیزی ،6 نوجوان گرکر شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہرکے پوش علاقوں میں گلبرگ ،غالب مارکیٹ ،ڈیفنس روڈ ،مال روڈ ،فیروز پور روڈ ،فوٹرس اسٹیڈیم پر منچلے موٹر سائیکلوں پر کرتب کرتے رہے ۔ریس لگانے والے نوجوانوں نے سڑکوں پر قبضہ کررکھا تھا۔ مال روڈ ،گلبرگ لبرٹی مارکیٹ میں نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موجود تھے دو کلو میٹر موٹر سائیکل ریس پر ہزاروں روپے کا جوا ء بھی ء لگایا گیا جبکہ غا لب ما ر کیٹ ایم ایم عالم روڈ ،فردوس مارکیٹ مال روڈ پر درجنوں موٹر سائیکلوں کی ریس ہوتی رہی۔ پو لیس اورٹریفک وارڈنز کی موجودگی میں منچلے ہلڑ بازی کرتے ہوئے نظر آتے رہے۔ شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے باوجود بھی مقامی تھانوں کی پولیس نے منچلوں کو گرفتار کرنے کی بجائے کر تب دیکھتے رہے۔ غالب مارکیٹ کے علاقہ میں 15 سالہ نعمان، ہربنس پورہ کے علاقہ میں 16 سالہ ذیشان، جوہر ٹاؤن امیر حمزہ، ریس کورس عمر بلال اور عثمان جبکہ سول لائن کے علاقہ میں 17 سالہ احسن نعمان موٹر سائیکلوں سے گر کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں جبکہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ متعدد ویلروں کو پکڑ کر ان کے خلاف ون ویلنگ کے مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ۔

مزید : علاقائی