پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج

  



ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانے اور پولیس اہلکاروں سے بد تمیزی کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محمد مدثر غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس نے اشارہ کے باوجود موٹر سائیکل روکنے کی بجائے خطر ناک سپیڈ سے بھگالیا پولیس نے جب اسے پکڑا تو ملزم نے پولیس ملازمین کے ساتھ بدتمیزی کا مظاہرہ کیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ممتاز اجمل کی مدعیت میں تیز رفتاری ، ڈرائیورنگ لائسنس نہ ہونے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے پرمحمد مدثرکے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی