پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 84 گرفتار

پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 84 گرفتار

  



لاہور(خبرنگار) لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 84 پتنگ بازوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں سب سے زیادہ کینٹ ،سول لائن اور سٹی پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ جس میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 25 پتنگ بازوں قاسم، علی رضا، وسیم اور نعمان وغیرہ کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ اسی طرح ایس پی سول لائن ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی نگرانی میں ایس ایچ او گجر پورہ ظہیر الدین بابر نے 4 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا ہے اور گرفتار ملزمان شہزاد، احسن، ارسلان اور امجد سے بھاری تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کرلی ہے جبکہ ایس ایچ او غازی آباد احسان اشرف بٹ نے 6پتنگ بازوں کو ایس ایچ او مغل پورہ ملک خالد نے 4 پتنگ بازوں کو جبکہ ایس ایچ او ہربنس پورہ صغیر میتلا نے 7 پتنگ بازوں کو گرفتار کر کے پتنگیں اور ڈوریں برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔

مزید : علاقائی