صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم کردیا

صوبائی دارالحکومت ، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی زیورات اور ...

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن فورس اور پیروسکواڈ کی مسلسل گشت اور تھانوں کی پولیس کے ناکوں کے باوجود ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں امجد کے گھر چار ڈاکو گھس آئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 11لاکھ کی نقدی اور زیورات لوٹ کر لے گئے۔ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا میں جنید اور اسکی فیملی سے تین لاکھ 20ہزار،اسلام پو رہ میں مرتضیٰ اور اسکی فیملی سے دولاکھ 10ہزار،بادامی باغ میں عامر اور فیملی سے اڑھائی لاکھ، ملت پارک میں فیاض اور فیملی سے دو لاکھ،ستوکتلہ میں شبیر اور فیملی سے دولاکھ،نشترکالونی میں ہارون اور فیملی سے دو لاکھ،شیرا کوٹ میں عمران سے ایک لاکھ 85ہزار،ریس کورس میں منصور الحق سے سوا لاکھ،ہربنس پو رہ میں عبدالغفور سے 56ہزار،شاہدرہ میں عمر سے 53ہزار،اقبال ٹاؤن میں عثمان علی سے 30ہزار اور کاہنہ میں منیر احمدسے 85سو کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں اسلام پو رہ میں مجید جوہرٹاؤن میں اسلم گجر کی گاڑیاں جبکہ انارکلی میں سرورعلی،شاہدرہ میں احد،سول لائن میں عاقب،گڑھی شاہو میں سلیم احمد،ساندہ میں صفدرشاہ،غالب مارکیٹ میں فرحان علی،باغبانپو رہ میں پرویز اور ہربنس پو رہ میں اخلاق احمدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی