شجاعت کا بلوچستان ، کے پی میں مسلم لیگ کو فعال بنانے کیلئے دوروں کا فیصل

شجاعت کا بلوچستان ، کے پی میں مسلم لیگ کو فعال بنانے کیلئے دوروں کا فیصل

  



ہ

لاہور(نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں مسلم لیگ کو فعال بنانے کیلئے ان صوبوں کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہاں بھی پارٹی کو مضبوط بنا کر پنجاب میں چودھری پرویزالٰہی دور جیسے عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار یہاں اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہری پور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے بلدیاتی ارکان اور یوتھ کونسلرز کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا، میاں منیر اور بلال مصطفی شیرازی بھی موجود تھے۔ شمولیت اختیار کرنے والوں میں ناظم محمد ادریس، نائب ناظم راشد چودھری، محمد اسد، ادریس علی، نوید احمد، ندیم خان، خالد چودھری، حفیظ انور، چودھری شکیل اور سیٹھ نوید شامل ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے ملک جمیل صدر مسلم لیگ اور کونسلر یوتھ ونگ کے پی کے کو پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے احکامات بھی دئیے۔ سٹی صدر ہزارہ نے چودھری شجاعت حسین کو دورہ کی دعوت بھی دی۔

مزید : صفحہ آخر