مقبوضہ کشمیر ٗبھارتی فوج کے بیس پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

مقبوضہ کشمیر ٗبھارتی فوج کے بیس پر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی

  



سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ایک روز قبل بھارتی فوج کے کیمپ پر حملے کے نتیجے میں 5 فوجی سمیت 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوجی کیمپ پر بھارتی فوج اور مسلح افراد کے درمیان دو دن سے جاری فائرنگ کے تبادلے میں 11 افراد زخمی ہوئے۔پولیس حکام ایس پی وائد کے مطابق فائرنگ کا آغاز ہفتے کی صبح سویرے شروع ہوا جب شدت پسندوں نے جموں شہر کے مضافاتی علاقے میں قائم سنجوان فوجی بیس پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف سے فائرنگ اتوار کے دن تک جاری رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے سپاہیوں کے اہل خانہ کی وہاں موجودگی کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکار کیمپ کو آہستہ آہستہ کلیئر کر رہے ہیں تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی کے حملے میں کتنے افراد ملوث تھے۔

مزید : صفحہ آخر