اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، واجد ضیاء پیش ہوں گے

اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی، واجد ضیاء پیش ہوں گے

اسلام آباد ( مانیٹر نگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت آج ہو گی۔ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر نادر عباس گواہی کیلئے پیش ہوں گے۔سابق وزیر خزانہ کیخلاف ریفرنس میں 28 میں سے 26 گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔ واجد ضیاء اور تفتیشی افسر نادر عباس آخری گواہ ہوں گے۔گزشتہ سماعت پر اصل جے آئی ٹی رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے واجد ضیاء کا بیان قلمبند نہیں ہو سکا تھا۔ جج احتساب عدالت نے رپورٹ کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو دوبارہ خط لکھا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق پیر کو ریکارڈ موصول ہونے کے بعد بیان ریکارڈ ہو جائیگا اور نیب اپنی شہادت کلوز کر دے گا۔

مزید : صفحہ آخر