ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم آج سے شروع

  



اسلام آ باد (آ ئی این پی ) ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم(آج)سے شروع ہو گی، پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر کے 1 کروڑ 85 لاکھ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 57لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیقطرے پلائے جائیں گے ،پولیو لی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں انسداد پولیو مہم(آج) پیر سے شروع ہو رہی ہے۔ پانچ روزہ مہم کے دوران پنجاب میں پانچ سال سے کم عمر ایک کروڑ پچاسی لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبرپختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم صوبے کے تمام اضلاع میں کل سے شروع ہوگی جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ستاون لاکھ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔سندھ میں سال کی دوسری سا ت روزہ انسداد پولیو مہم اس ماہ کی انیس تاریخ کو شروع ہوگی جس میں کراچی کی 188 یونین کونسلوں میں پانچ سال سے کم عمر دو لاکھ اٹھائیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید : صفحہ آخر