وفاقی حکومت مختلف سروس کی ترقی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کرے گی

وفاقی حکومت مختلف سروس کی ترقی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کرے گی

  



اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت مختلف سروس کی ترقی کا نوٹیفکیشن رواں ہفتے جاری کرے گی ، افسروں کی ترقی کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی سفارشات کی منظوری وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دے دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس ،پولیس سروس آف پاکستان ، سیکرٹریٹ گروپ اور دیگر سروس گروپوں سمیت ایکس کیڈر افسروں کی ترقی کیلئے گزشتہ ماہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہوا تھا جو چار روز جاری رہا تھا ۔ بورڈ نے گرید 19اور20کے 200سے زائد افسروں کی سفارش کی تھی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بورڈ کی سفارشات منظوری کیلئے وزیراعظم کو ارسال کیں ۔ وزیراعظم نے بورڈ کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رواں ہفتے افسروں کی ترقی کے نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔

وفاقی حکومت

مزید : صفحہ آخر