وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا

وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا ، پہلے مرحلے میں وفاقی سرکاری ملازمین سے اسلحہ لائسنسوں کے حصول کیلئے درخواستیں لی جا رہی ہیں جس کے بعد غیر سرکاری افراد کو لائسنس دیے جائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسوں پر عائد پابندی اٹھائے جانے کے بعد لائسنسوں کا اجراء شروع کردیا ہے اور اس وقت سرکاری ملازمین کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواستیں لی جا رہی ہیں ۔ وفاقی سرکاری ملازمین اپنے محکمے کے ذریعے درخواست وزارت داخلہ کو بجھوا رہے ہیں ۔ براہ راست درخواست وصول نہیں کی جارہی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں عام افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے اور نئی پالیسی کے مطابق صرف اسلام آباد ،وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔

مزید :

صفحہ آخر -