افغانستان میں طالبان کے 3چیک پوسٹوں پر حملے، 15پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے 3چیک پوسٹوں پر حملے، 15پولیس اہلکار ہلاک

کابل(این این آئی) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں15پولیس اہلکارہلاک جبکہ ان کی تین چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کردیا گیا ، ادھر جنوبی صوبی ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے طالبان کے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ حملے چھ پولیس اہلکار مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع کے پولیس سربراہ نے بتایاکہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم از کم چھ پولیس اہلکار مارے گئے ، ضلعی پولیس کے سربراہ کے مطابق رات گئے کیے گئے اس حملے میں دیگر آٹھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اعلان میں کہا کہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں کم ازکم پندرہ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ،جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ جنوبی صوبہ ہلمند کے ناوا ضلع میں طالبان عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں تین پولیس چوکیوں کو بھی تباہ کردیاگیا۔

طالبان

مزید : صفحہ آخر