ترکی کا بیت المقدس میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا اعلان

ترکی کا بیت المقدس میں ریسرچ سینٹر قائم کرنے کا اعلان

  



انقرہ (یوا ین پی )ترکی کے محکمہ تعلیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ریسرچ سینٹرقائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ القدس میں ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد مقدس شہر کے دفاع کے لیے اقدامات کرنا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق القدس میں نئے ریسرچ سینٹر کے قیام کا مقصد القدس کے دفاع میں رائے عامہ ہموار کرنا اور بیت المقدس کے عرب، اسلامی اور فلسطینی تشخص کو قائم رکھنا ہے اور یہ ریسرچ سینٹر مرمرہ یونیورسٹی کے ماتحت قائم کیا جائے گا۔ القدس ریسرچ سینٹر سے بیت المقدس کی تاریخ، ثقافت، فلسطین کے سماجی ڈھانچے اور القدس کی سیاسی اور جغرافیائی حیثیت کا دفاع کرنا ہے۔ریسرچ سینٹر میں متعدد ورکشاپس قائم کی جائیں گی۔ القدس کے حوالے سے آگاہی مہمات چلانے کے ساتھ قومی اور عالمی سطح پر القدس کے تحفظ کے لیے مہم چلائی جائے گی۔

بیت المقدس

مزید : رائے /علاقائی