بلوچستان کی کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہوگئی

بلوچستان کی کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہوگئی

  



کوئٹہ (صباح نیوز)ذخیرہ سے کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہوگئی۔ صوبہ بلوچستان میں سرکاری گوداموں میں گندم کی تحفظ کے لیے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال کی طرح اس بار بھی کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہو رہی ہے۔گودام کی دیکھ بھال کا کوئی موثر انتظام نہیں کیا گیا اور کتوں بلیوں سمیت مویشیوں کے اس گودام تک رسائی ہو گئی ہے ذخیرہ کی گئی اس گندم میں بڑی تعداد میں گندم کی بوریاں پھٹ گئی ہیں اناج زمین پر بکھر گیا ہے بوریوں پر کتوں بلیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں گزشتہ روز اس بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے نے بلوچستان کی بھاری مقدار میں گندم کے ضیاع کی تصاویر جاری کر دی ہیں ۔

گندم ضائع

مزید : رائے /علاقائی