گولن سے روابط پر ترکی میں امریکی قونصل خانے کا ایک ملازم نظربند
انقرہ(این این آئی)ترکی میں امریکی قونصل خانے کے ایک ملازم کو نظربند کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں قونصل خانے کے 2 ملازمین کے ساتھ ساتھ متعدد امریکی شہری جیلوں میں بند ہیں۔ نظربند کیے جانے والے قونصل خانے کے ملازم کا جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے رابطہ تھا۔ امریکی قونصل خانے کے ملازم کی نظربندی کا یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر پیش آیا ہے، جب امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن اگلے ہفتے ترکی کے دورے پر پہنچنے والے ہیں۔
ملازم نظربند