حکمران مغرب کو خوش کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں،صاحبزادہ زبیر

حکمران مغرب کو خوش کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں،صاحبزادہ زبیر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکمران مغرب کو خوش کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں،ختم نبوت کے معاملے میں بدمعاملگی کے بعد ایک بار پھر 295/C میں ترمیم کی سازش کی جارہی ہے،حکمران امریکاسے اقتدار کی بھیک مانگ رہے ہیں اور اس عارضی اقتدار کے لئے اپنے ایمان کوبھی قربان کرنے کے لئے تیارہیں۔ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کے حقیقی ذمہ داران کو بے نقاب کیاجائے۔کراچی سے عصبیت کے اندھیرے دورہوچکے ہیں،آئندہ انتخابات میں مقابلہ ناموس رسالت وختم نبوت کے فدائیوں اور امریکاکے غلاموں کے درمیان ہوگا،منکرین ختم نبوت کو اپنابھائی کہنے والے اپنے ایمان کی خیر منائیں،قادیانیوں کو آئینی طورپر غیر مسلم اقلیت قراردینے پرآزادکشمیر اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔یہ باتیں قائدجمعیت علمائے پاکستان(نورانی) ڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے شاہ فیصل کالونی میں اعلیٰحضرت میلادکمیٹی عظیم پورہ کے زیراہتمام منعقدہ تاجدارختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔کانفرنس سے مفتی محمدعبدالعلیم قادری،جے یوپی کے مرکزی رہنماشبیر ابوطالب،صوبائی صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ قاضی احمدنورانی صدیقی، مفتی محمدبشیرالقادری نورانی، علامہ قاری عبدالغفاراویسی نورانی، مفتی فیض القادری، چیئرمین علماء بورڈ سنی تحریک علامہ طارق مدنی،رکن رابطہ کمیٹی PSTآفتاب قادری،انجمن طلباء اسلام کراچی کے صدر مبشرحسین،جے یوپی شاہ فیصل کے جنرل سیکریٹری مہتاب نورانی، سیدمسرورعالم قادری،محمدجمیل خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر انجمن نوجوانان اسلام کراچی کے صدر سید محمدعباس نورانی،جے یوپی گڈاپ ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری شیخ عبدالغفاراویسی،کورنگی ٹاؤن کے جنرل سیکریٹری محمدیونس نورانی،شاہ فیصل ٹاؤن کے صدر محمدسلیم بخاری، رانازاہد،محمدصدیق قادری،سنی تحریک کے فیصل محمدبیگ،سید ریاض اشرفی،محمدعمرقادری، اسامہ قادری،وسیع منیر قادری، عثمان قادری، فیضان قادری، احسن قادری،عدنان قادری، ذیشان قادری، رضاغوری، نوید قادری، محمدصدیق چشتی،اربازقادری، نعمان قادری،شہبازقادری، سفیان قادری،شاہ رخ قادری ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی،جبکہ معروف ثناء خوان حکیم فیض سلطانی ودیگر نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیا۔

مزید : رائے /علاقائی