و اشنگٹن، ویٹیکن سفارتخانہ کے باہرایک شخص کا20 سال سے احتجاج جاری

و اشنگٹن، ویٹیکن سفارتخانہ کے باہرایک شخص کا20 سال سے احتجاج جاری

واشنگٹن (آئی این پی)واشنگٹن میں ایک شخص ویٹیکن کے سفارت خانے کی عمارت کے باہر مسلسل 20 سال سے احتجاج کررہا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جون فوجنسکی کا کہنا ہے کہ آج سے 60 برس قبل ایک پادری نے لاطینی زبان کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران اس کی توہین اور تذلیل کی تھی جسے کوئی انصاف نہیں دیا گیا۔فوجنسکی روزانہ آٹھ گھنٹے تک ویٹیکن کے سفارت خانے کے باہر احتجاجی دھرنا دیتا ہے۔ اس دوران لوگوں کی بڑی تعداد کی وہاں سے آمد ورفت رہتی ہے۔ اگر موسم ٹھیک ہو تو وہ ایک احتجاجی بینر بھی آویزاں کرتا ہے مگر بارش، سردی، برف باری شدید موسم میں بینر کے بغیر احتجاج کرتا ہے۔ فوجنسکی نے 54 سال کی عمر میں احتجاج شروع کیا۔ آج اس کی عمر 75 سال ہے۔ اس نے دو عشروں کا یہ احتجاج تنہائی میں کیا مگر بعض اوقات کوئی راہ گیر اس کے پاس آکر بیٹھ جاتا ہے۔ احتجاج کے بعد وہ بقیہ اوقات بسوں اور ٹرینوں کو آتے جاتے دیکھتے گذارتا ہے اور اس کیبعد گھر لوٹ جاتا ہے۔آغاز میں فوجنسکی کی رہائش گاہ ویٹیکن کے سفارت خانے سے آٹھ کلو میٹر دور تھی اور وہ روزانہ دو بار احتجاجی دھرنا دیتا تھا۔ بعد ازاں وہ 35 کلو میٹر کی دوری پرچلا گیا اور ایک کار پر آتا اور روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرنے لگا۔کافی عرصے تک اس کے پاس کوئی کار نہیں تھی اور وہ پبلک ٹرانسپورٹ کی مدد سے وہاں پہنچتا۔بالٹی مور میں رہائش اختیار کرنے کے بعد وہ مزید دور چلا گیا جس کے بعد اس نے ہفتے میں دو یا تین بار احتجاجی دھرنا شروع کیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ دو گھنٹے یا زیادہ دیر تک احتجاجی دھرنا دیتا مگر رات کی تاریکی میں اس کے لیے زیادہ دیر اس کا وہاں بیٹھنا مشکل تھا۔ تاہم گرمیوں میں اسے احتجاج کے لیے زیادہ وقت مل جاتا تھا۔جون 1943 کو پولینڈ میں پیدا ہوا۔ اس کے والد اسے روم میں کاھن بنانا چاہتے ہیں مگر وہ پادری بننے کے بعد پولینڈ کا سفیر بن گیا۔دوسری عالمی جنگ کے بعد جون فوجنسکی کو اس کے والد نے نیپال میں ملازمت کے لیے بھیجا اور اس کے بعد وہ اٹلی کے شہر میلان چلا گیا۔ اس وقت وہ روانی کے ساتھ اطالوی زبان بولتا تھا۔پندرہ سال کی عمر میں اس نے اٹلی کی کوزاگو کالونی میں وہ ایک کاھن کے پاس لاطینی زبان سیکھنے جاتا۔ اس نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ آج تک اس تشدد کو فراموش نہیں کرسکا ۔فوج نسکی نے پولینڈ میں 1971 میں شادی کی۔ 1975 میں اس کے ہاں ایک بیٹا ہوا۔ دونوں میاں بیوی کے درمیان بیس سال ازدواجی تعلق رہا جس کے بعد علیحدگی ہوگئی۔

مزید : رائے /علاقائی