شیر گڑھ کے رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شیر گڑھ کے رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق

  



شیر گڑھ(نامہ نگار) لوند خوڑ کا رہائشی سعودی عرب میں ٹریفک حادثہ میں دو ساتھیوں سمیت جان بحق ہو گئے ان کی میت گذشتہ روز لوند خوڑ پہچائی گئی اور مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ کندو بانڈہ کا رہائشی سمیع اللہ ولد شڈل کا کا گذشتہ چار سال سے محنت مزدوری کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھا وہ گذشتہ روز اپنے کفیل اور دوسرے ساتھی کے ہمراہ کام کی غرض سے جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گیا اور موقع ہر تینوں جان بحق ہو گئیان کی میت گذشہ روز سعودی عرب سے لوند خوڑ پہنچائی گئی اور سینکڑوں اشکباروں کے سانے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا یاد رہے کہ کچھ عرصہ ان کا دوسرا بھائی کشمیرمیں شہید ہو گیا تھا

مزید : رائے /علاقائی