کائٹ فلائنگ تنظیموں کا پریس کلب کے باہر بسنت کے حق میں مظاہرہ

کائٹ فلائنگ تنظیموں کا پریس کلب کے باہر بسنت کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) بسنت کے حق میں گزشتہ روز حمایتی تنظیموں نے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد سلیم نے کہا کہ بسنت پر گزشتہ گیارہ سالوں سے پابندی ہے۔ موسم تبدیل ہونے پر ہر سال حکومت سے بسنت منانے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر بسنت کے حمایتی افراد نے کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ بسنت کی مخالف تنظیموں اینٹی کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے اکرام اللہ کاکڑ، پتنگ متاثرین کمیٹی کے چیئرمین محمد امین قادری ، صدر پیر صداقت شاہ اور نائب صدر سید عمران باقی نے کہا ہے کہ بسنت کی آڑ میں پتنگ بازی ایک قاتلانہ کھیل ہے۔ اس کی ہرگز اجازت نہ دی جائے وگرنہ احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

مزید :

رائے -علاقائی -