تنزانیہ نے اقوام متحدہ کے ریفیوجی پروگرام سے علیحدگی اختیار کر لی

تنزانیہ نے اقوام متحدہ کے ریفیوجی پروگرام سے علیحدگی اختیار کر لی

دودوما(این این آئی)افریقی ملک تنزانیہ کے صدر جان ماگوفْلی نے دارالحکومت میں سفارت کاروں سے ایک ملاقات میں کہا ہے کہ اْن کا ملک اقوام متحدہ کی زیرنگرانی قائم جامع ریفیوجی ریسپونس فریم ورک سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کا یہ شعبہ مہاجرین سے متعلق تمام امور بشمول انضمام اور میزبان ریاستوں میں اختلافی امور کے لیے حل تجویز کرتا ہے۔

تنزانیہ کے صدر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں واضح کیا گیا کہ اْن کے ملک کو سکیورٹی کے مسائل کے ساتھ ساتھ فنڈ کی عدم فراہمی کا بھی سامنا ہے۔

مزید : عالمی منظر