بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ 3شہری زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب دشمن کی گنیں ،خاموش

بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ 3شہری زخمی، پاک فوج کا ...

  



راولپنڈی (آئی این پی ) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کر کے دو خواتین سمیت تین معصوم شہریوں کو زخمی کر دیا ، پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروئی کر کے دشمن کی گنیں خاموش کروا دیں۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کے بٹل ، ہاٹ سپرنگ اور کوہرٹا سیکٹر پر بلا اشتعال فارنگ کی جس کے نتیجے میں دو خواتین34سالہ صبا آزاد ، اور 36سالہ نگینہ سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔ پاک فوج کے جوانوں نے موثر منہ توڑ جوابی کاروائی کر کے بھارت کی خلاف ورزی کرنے والی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔

فائرنگ

مزید : صفحہ اول /رائے