یمن کے لیے امداد،چاربحری جہاز حدیدہ بندرگاہ پہنچ گئے

یمن کے لیے امداد،چاربحری جہاز حدیدہ بندرگاہ پہنچ گئے

واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے یمن کے لیے ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت امداد کی فراہمی کا خیرمقدم کیا ہے۔ اس امداد کو لے کر چار بحری جہاز یمنی بندرگاہ حدیدہ پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مابق امریکا کے فراہم کردہ چار کرینوں سے امدادی سامان سے بھرے صندوقوں کو بحری جہازوں سے اتارنا شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکی کرین اس وقت اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ڈبلیو ایف پی کے کنٹرول میں ہے۔

امریکی وزارت خارجہ نے امداد کی ترسیل کے حوالے سے کہا کہ یہ یقینی طور پر یمن کے پریشان حال لوگوں کے لیے راحت کا باعث بنے گی۔ حدیدہ کی بندرگاہ یمن کے ایران نواز حوثی ملیشیا کے کنٹرول میں ہے۔

مزید : عالمی منظر