سپریم کورٹ کا پنجاب میں ہونے والے پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ کا پنجاب میں ہونے والے پولیس مقابلوں کا ازخود نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار)چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار،جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل 3رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب میں پولیس مقابلوں کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب کو حکم دیا ہے کہ ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کریں کہ مقابلوں میں کتنے افراد مارے گئے ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت چیف سیکرٹری سے ایک سال میں ہونے والے پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کیں توعدالت میں موجود سیکرٹری داخلہ نے مذکورش رپورٹ داخل کرانے کے لئے 10 روز کی مہلت طلب کی جس پرچیف جسٹس نے یہ استدعا مسترد کرتے ہوئے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید :

صفحہ اول -رائے -