آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی سے متعلق چیف جسٹس سے منسوب بیان غلط اور بے بنیاد ہے، ترجمان سپریم کورٹ

آئندہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی ہوگی سے متعلق چیف جسٹس سے منسوب بیان غلط اور بے ...

  



لاہور/ اسلام آباد(آن لائن) ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہونے سے متعلق چیف جسٹس سے منسوب بیان غلط اور بے بنیاد ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز جاری ہونے والے اعلامیے میں سپریم کورٹ کے ترجمان نے رانا ثناء اللہ کے بیان کو جھوٹا ، غلط اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے ۔ ترجمان سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کا چیف جسٹس آف پاکستان سے منسوب بیان جس میں آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے وہ سراسر بے بنیاد اور غلط ہے اور چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا اور نہ ہی ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

مزید : صفحہ اول /رائے