جاپان میں امریکی بحری اڈے پر سیلرز کے مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے‘ امریکہ

جاپان میں امریکی بحری اڈے پر سیلرز کے مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کے ...

  



نیویارک (اے پی پی) امریکی نیوی حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں امریکی بحری اڈے پر سیلرز کے مبینہ طور پر منشیات استعمال کرنے کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ بحریہ کے اندر منشیات کے استعمال کی کوئی گنجائش نہیں اور ایسے کسی بھی معاملے سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ تفتیش امریکی نیوی کا فوجداری معاملات کی نگرانی کرنے والا ادارہ این سی آئی ایس کر رہا ہے۔ ادارے نے منشیات کے زیر اثر نامناسب حرکات کرنے والے سیلرز، سویلین اور دوسرے متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کرنا شروع کر دئیے ہیں۔

امریکی بحری اڈا جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے شمال مغرب میں یوکوسوکا میں واقع ہے۔

مزید : عالمی منظر