نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل ہوگی

نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل ہوگی

  



اسلام آباد(آئی این پی )احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل (منگل) کو ہوگی ، عدالت کی طرف سے استغاثہ کے 4گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کررکھا ہے ، نوازشریف کی طرف سے خواجہ حارث ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ نیب پراسیکیوٹر سردارمظفر عباسی استغاثہ کی نمائندگی کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کل (منگل کو) ہوگی ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے ۔ عدالت میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کا سلسلہ جاریہے اور مزید چار گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول /رائے