اگلا وزیراعظم چیف جسٹس نہیں نواز شریف کی مرضی کا ہوگا ، رانا ثناء اللہ

اگلا وزیراعظم چیف جسٹس نہیں نواز شریف کی مرضی کا ہوگا ، رانا ثناء اللہ

  



 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک، ایجنسیاں،نمائندہ پاکستان ) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگلہ وزیر اعظم چیف جسٹس کا نہیں بلکہ نواز شریف کی مرضی کا ہو گا ۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف تین ہفتوں کے اندر صاف پانی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے اور صاف پانی کے حوالے سے جامع پلان بھی عدالت میں پیش کر دیں گے انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہو گئی تو اگلہ وزیر اعظم چیف جسٹس کی مرضی کا نہیں بلکہ نواز شریف کی مرضی کا ہو گا ۔دریں اثنا رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی کوممکن بنانا سب سے ضروری ہے جس کے بعد صاف پانی کی فراہمی کا معاملہ آتا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، عدالت کی جانب سے جس کی نشاندہی ہوگی اس کے بعد ممکن بنائیں گے کہ خامیوں کو دور کیا جائے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے لوگ بھی ہیں جو اعلیٰ عدالت کے ریمارکس کو اپنے گھٹیا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں، کسی بھی پیشرفت میں ایسی بات نہیں ہونی چاہیے کہ مخالفین اسے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کریں۔

رانا ثنا

مزید : صفحہ اول /رائے